فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ صائم ایوب نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے شاندار 77 رنز بنائے، بابر اعظم نے 27 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی کارکردگی کے باعث پوری ٹیم 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کوئنٹن ڈی کوک 53، یوہان ڈی پریٹوریس 39، جبکہ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سلمان آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا کے نام رہا تھا

بیٹ پکڑنا نہیں آتا، مگر کرکٹ کے سربراہ ہیں،راہول گاندھی کی جے شاہ پر تنقید

بیٹ پکڑنا نہیں آتا، مگر کرکٹ کے سربراہ ہیں،راہول گاندھی کی جے شاہ پر تنقید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

Shares: