27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل وزیراعظم ہاؤس میں اعشائیے پر مدعو کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو رسمی دعوت نامے موصول ہو چکے ہیں۔ اعشائیہ کل شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اعشائیے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا اور سینیٹ اجلاس کے آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کرنا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عسکری قیادت کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
بیٹ پکڑنا نہیں آتا، مگر کرکٹ کے سربراہ ہیں،راہول گاندھی کی جے شاہ پر تنقید
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید








