بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 21 لاکھ روپے کا چالان جاری کردیا گیا، جس پر شہری حیران رہ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انمول سنگھل نامی شہری کو موصول ہونے والے چالان کی رقم 21 لاکھ روپے تھی، جبکہ اس کی موٹر سائیکل کی قیمت صرف ایک لاکھ روپے تھی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا اور اس کے پاس ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ پولیس نے موٹر سائیکل ضبط کرلی اور چالان میں غلطی سے 20 لاکھ 74 ہزار روپے درج ہوگئے۔
چالان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے وضاحت دی کہ غلطی سب انسپکٹر کی تھی، جس نے موٹر وہیکلز ایکٹ کی سیکشن 207 کا حوالہ درست انداز میں نہیں لکھا۔ اس تکنیکی غلطی کے باعث 207 اور 4000 آپس میں مل کر رقم 20,74,000 بن گئی۔پولیس کے مطابق شہری کو اب صرف 4 ہزار روپے کا ہی جرمانہ ادا کرنا ہوگا
27ویں آئینی ترمیم،شہباز شریف نے سینیٹرز کو اعشائیے پر مدعو کرلیا
پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
بیٹ پکڑنا نہیں آتا، مگر کرکٹ کے سربراہ ہیں،راہول گاندھی کی جے شاہ پر تنقید








