وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم کو منظور کروانے میں جلدبازی نہیں کر رہی، اس معاملے پر گزشتہ دو ہفتوں سے میڈیا میں مسلسل گفتگو ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج کابینہ نے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ کل پارلیمنٹ میں اس پر بحث کی جائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے اس ترمیم کے حوالے سے اپنے تمام اتحادیوں، جن میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق شامل ہیں، سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے باقاعدہ مشاورت کی ہے، لہٰذا اب اس معاملے میں کوئی خفیہ پہلو باقی نہیں رہا کیونکہ سب کچھ عوام اور میڈیا کے سامنے ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا یا نہیں، اس کی تصدیق وہ نہیں کر سکتے، تاہم ان کے مطابق ایسے اہم معاملات میں رابطہ ضرور ہونا چاہیے
27ویں آئینی ترمیم،شہباز شریف نے سینیٹرز کو اعشائیے پر مدعو کرلیا
پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
بیٹ پکڑنا نہیں آتا، مگر کرکٹ کے سربراہ ہیں،راہول گاندھی کی جے شاہ پر تنقید
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا








