ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ مذاکرات کا سلسلہ کسی صورت منقطع نہیں ہونا چاہیے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے افغان حکام کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ علاقائی امن و استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ایران امن و مصالحت کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے معاہدے پر دستخط
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
لاہور میں پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کی رپورٹ مکمل
اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام بدلنے کی ترمیم پیش کردی








