بھارتی خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ داؤد ابراہیم کے گروہ نے سری لنکا کے سابق باغی تنظیم "لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام” (ایل ٹی ٹی ای) کی باقیات کے ساتھ نیا اتحاد قائم کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق داؤد گروہ جنوبی بھارت اور سری لنکا کے راستوں کے ذریعے اپنی منشیات کی سرگرمیوں کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ مغربی اور شمالی بھارت میں اس کے خلاف سخت کارروائیوں کے باعث نیٹ ورک کمزور پڑ گیا تھا۔حکام کے مطابق داؤد گروہ ایل ٹی ٹی ای سے منسلک عناصر کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے، کیونکہ تنظیم قیادت کے خلا اور فنڈنگ کی کمی کا شکار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایل ٹی ٹی ای کی علیحدگی پسند تحریک کا دوبارہ آغاز ممکن نہیں، لیکن اس کا سابقہ لاجسٹک نیٹ ورک اور ساحلی اسمگلنگ کا تجربہ جنوبی بھارت اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کو سہل بنا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ داؤد گروہ کے عالمی مالیاتی نیٹ ورک کو ایل ٹی ٹی ای کے ساحلی علم کے ساتھ جوڑنے سے خطے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے نئے خطرات جنم لے سکتے ہیں
ایران کی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کی پیشکش
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے معاہدے پر دستخط
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف








