پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شامل حسن نواز کو ریلیز کردیا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جب کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ فریقی ٹی20 سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی۔

قومی ون ڈے اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔

قومی ٹی20 اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق

امریکہ، موٹاپے کے شکار غیرملکیوں کے ویزے مسترد ہونے کا امکان

داؤد ابراہیم گروہ اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان نیا اتحاد بے نقاب

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے معاہدے پر دستخط

Shares: