قصور
جعلی کیمیکل ملا دودھ کی فروخت عام بچوں کی صحت شدید متاثر
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے علاقوں میں ناقص اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت کھلے عام جاری ہے شہریوں کے مطابق بیشتر دکاندار دودھ میں کیمیکل، فلیور اور پاوڈر ملا کر بیچ رہے ہیں جس سے نہ صرف دودھ کا ذائقہ بدل گیا ہے بلکہ بچوں اور بزرگوں کی صحت پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں
طبی ماہرین کے مطابق ایسے جعلی دودھ کے استعمال سے معدے، جگر اور گردوں کی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ چھوٹے بچوں میں قوتِ مدافعت کمزور ہونے کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے
دوسری جانب دودھ فروشوں نے من مانی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں نیز کسی سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے جبکہ عملی سطح پر کوئی نگرانی نہیں کی جا رہی
قصور کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوری طور پر شہر میں ملک ٹیسٹنگ کیمپس قائم کرے اور جعلی دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو خالص اور محفوظ دودھ فراہم کیا جا سکے







