پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ وہ آج سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں، جس پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "ہم آپ کو پھر سینیٹر بنا دیں گے۔سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ہم سب کے لیے فخر ہے، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس عزت ہمارے فیلڈ مارشل کو دی، وہ کسی وزیراعظم یا صدر کو نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے، اب دوسرے کر رہے ہیں، اور اگر پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بیرسٹر علی ظفر یہی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ان کی اہلیہ گرفتار ہوئیں اور 10 اہلِ خانہ کو حراست میں لیا گیا، مگر کسی پی ٹی آئی رکن نے ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کو شور شرابے کے باوجود منظور کر لیا گیا۔حکومت کو ترمیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ 64 ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ 59 شقوں کی شق وار منظوری دی گئی۔ترمیم کے حق میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر احمد خان نے ووٹ دیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی، تاہم سیف اللّٰہ ابڑو اپنی نشست پر خاموشی سے بیٹھے رہے

اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان

لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد ممبئی،بہار سمیت بھارت بھر میں ہائی الرٹ جاری

شیر افضل مروت کا جذباتی خطاب: صدر زرداری اور پاک فوج کے حق میں اظہارِ حمایت

Shares: