جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صوبہ ایل اورو کی مچالا جیل میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران 31 قیدی ہلاک ہو گئے، جن میں سے 27 دم گھٹنے جبکہ 4 گولیوں کے زخموں سے مارے گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھڑپیں اتوار کی صبح 3 بجے کے قریب قیدیوں کے درمیان شروع ہوئیں، جن میں فائرنگ، دھماکوں اور چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں۔ابتدائی جھڑپ میں 4 قیدی موقع پر ہلاک اور 33 قیدیوں سمیت ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جبکہ بعد ازاں دوپہر کے وقت 27 قیدی مردہ حالت میں پائے گئے جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔جیل انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ قیدیوں نے آپس میں گلا گھونٹ کر ایک دوسرے کو مارا، تاہم فارنزک ماہرین کو مزید تحقیقات کے لیے موقع پر بلایا گیا ہے۔
پولیس کی خصوصی فورسز نے کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد حالات پر قابو پایا۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ واقعہ منشیات گروہوں کی لڑائی کا نتیجہ تھا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپ کا تعلق ان قیدیوں کی منتقلی کے منصوبے سے ہو سکتا ہے جنہیں صدر ڈینیئل نوبوآ کی حکومت نئی ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کرنے جا رہی ہے، جس کا افتتاح اسی ماہ متوقع ہے
ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ: بی بی سی کو ایک ارب ہرجانے کی دھمکی
27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ، سیف اللّٰہ ابڑو سینیٹ سے مستعفیٰ
اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان







