مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ہے، شہدا کے لئے دعائے مغفرت،زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھماکہ دشمنوں کی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش ہے،تاہم پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں،دہشتگردی ناقابلِ معافی جرم ہے اور اس کے مرتکب عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہیے، دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار،زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔








