اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس (پاکستان) کا پشاور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا۔ اوکاڑہ اور گردونواح کے صحافیوں نے مارچ کے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگا کر ان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر چیئرمین عبدالوحید انصاری اور صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ عباس جٹ کی زیر قیادت پریس کلب ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹرین مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق یہ ٹرین مارچ آر یو جے کے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس پرامن ٹرین مارچ کا مقصد علاقائی صحافیوں کے حقوق، مسائل اور ان کے سماجی و پیشہ ورانہ تشخص کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ان کے مطالبات وفاقی و صوبائی حکومتوں تک مؤثر انداز میں پہنچائے جا سکیں۔

مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 13 نومبر کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

Shares: