حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے تمام 36 اضلاع میں 10 سے 16 نومبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے، جب کہ نیشنل ہائی وے این-70 کے لورالائی سیکشن پر 14 نومبر تک تمام ٹرانسپورٹ سروسز بند رہیں گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی الرٹ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی دیہی علاقوں میں نافذ رہے گی، تاہم کوئٹہ کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں بھی سگنلز نہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق لورالائی سیکشن پر ٹرانسپورٹ سروسز کی معطلی عارضی ہے اور یہ پابندی ٹیکسیاں اور نجی گاڑیاں بھی شامل ہے۔ تاہم، مقامی یا شہر کے اندر سفر پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل سرکاری سفری ہدایات ضرور چیک کریں

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 افراد و ادارے نشانہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کا شیڈول تبدیل

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر، اب کل ہوگا

Shares: