وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا، وانا اور اسلام آباد کے حملوں میں شواہد دیکھ کر ہم نے بھارت اور افغانستان کا نام لیا، معلومات ثالثوں سے شیئرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا فرض ہے کہ وفاق کے ساتھ ایک پیج پر رہے، سہیل آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ دہشتگردی کے معاملے پر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، وانا اور اسلام آباد کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کیا ملاقات کی ضرورت ہے؟

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے

Shares: