ترکیہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انقرہ کا دہلی میں ہونے والے کار دھماکے سے کوئی تعلق ہے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق، ترکیہ کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن (ڈی ایم ایم) نے وضاحت کی کہ بھارتی میڈیا کے بعض اداروں کی جانب سے پھیلائی جانے والی رپورٹس غلط اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں دہشت گرد کارروائیوں سے ترکیہ کو جوڑنے کے الزامات جھوٹے اور گمراہ کن ہیں، اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس کے اسکرین شاٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کسی بھی ملک کے خلاف انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور ایسے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔

ترکیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی غلط معلوماتی خبروں پر یقین نہ کریں۔ دوسری جانب، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

محسن نقوی کی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات، دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا

روسی اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرض دینے کی تجویز مسترد

27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

Shares: