پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش کے آرمی چیف، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے دورے کے دوران نیشنل ڈیفنس کالج بنگلادیش کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر این ڈی سی اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور ادارے کے مینڈیٹ و پروگرامز پر بریفنگ حاصل کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے چٹاگانگ میں کمانڈر چٹاگانگ، کمانڈر بنگلادیش نیوی فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا

اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، وزیرِ اعظم کی شرکت

ترکیہ نے دہلی کار بم دھماکے سے تعلق کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا

محسن نقوی کی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات، دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا

Shares: