ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا ہے۔تجویز کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9 روپے 60 پیسے، مٹی کے تیل میں 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 15 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15 نومبر کو کرے گی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب

میں روز صرف دو سے چار گھنٹے سوتی ہوں،جاپانی وزیراعظم کا انکشاف

پاک افغان کشیدگی: ایرانی وزیرِ خارجہ کے روسی و قطری ہم منصبوں سے رابطے

Shares: