وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، اس لیے افغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب غلط فہمی میں رہنے کا وقت نہیں، افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا کیونکہ مذاکرات کی زبان وہ سمجھتے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو معرکۂ حق کا واضح سبق مل چکا ہے، اسی لیے وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرے گا، تاہم پاکستان ہر ممکن ایڈونچر کے جواب کے لیے مکمل تیار ہے۔سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ترامیم پارلیمنٹ کا حق ہیں، لیکن مستعفی جج بغیر دلیل کے آئین پامال کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات ذاتی و سیاسی ایجنڈے پر مبنی ہیں، جبکہ نئی قانون سازی کے تحت ججز کی ٹرانسفر اب عدلیہ ہی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس برس میں سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کی تشریح کے نام پر حکومتیں نہیں چلنے دیں، کبھی سو موٹو کے ذریعے ڈیم بناتے اور کبھی چینی کی قیمت مقرر کر دیتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے بغیر ترمیم منظور نہ ہوتی تو انہیں منا ہی لیا جاتا
لاپتہ بھارتی سکھ خاتون یاتری نے پاکستانی شہری سے نکاح کرلیا
وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی
اوچ شریف: ٹریکٹر کے ساتھ تصادم، نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق








