سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعتوں کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 17 ججز پر مشتمل 8 بینچ قائم کیے گئے ہیں۔
جاری کردہ روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا، جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔بینچ نمبر 3 میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد خان جبکہ بینچ نمبر 4 میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی فیصلے سنیں گے۔اسی طرح بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی خدمات انجام دیں گے، جبکہ بینچ نمبر 6 جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا۔
مزید برآں، بینچ نمبر 7 میں جسٹس شاہد حسن اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے، جبکہ بینچ نمبر 8 جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا
حیدرآباد میں غیر قانونی آتش بازی فیکٹری میں دھماکہ، 4 مزدور جاں بحق








