پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیا کنٹریکٹ آفر نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملتان سلطانز پی سی بی کی کمپلائنس پالیسی پر پورا نہیں اتری، جس کے باعث اسے کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دیگر 5 فرنچائزز کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ نئے کنٹریکٹ آفر کیے ہیں، اور انہیں دستخط کیلئے 10 دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔اس کے برعکس ملتان سلطانز مینجمنٹ کو پی ایس ایل ویلیوایشن رپورٹ بھی نہیں بھیجی گئی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنی مینجمنٹ کے خلاف بیانات دیے تھے اور پی سی بی کا بھیجا گیا لیگل نوٹس بھی پھاڑ دیا تھا۔پی سی بی کو پہلے بھی ملتان سلطانز کی جانب سے مختلف تجاویز پر مبنی خط موصول ہوا تھا۔
ادھر پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کی فروخت کیلئے پی سی بی نے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 15 دسمبر تک اپنی پروپوزلز جمع کراسکتے ہیں، جس کے بعد نیلامی کے ذریعے دو نئی ٹیمیں فروخت کی جائیں گی۔پی سی بی نے نئے ممکنہ شہروں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کو شامل کیا ہے، اور فرنچائز مالکان ان میں سے کسی بھی شہر کا انتخاب کرسکیں گے
افغانستان کا پاکستان پر تجارتی انحصار کم ، ایران اوربھارت کی جانب منتقل
سپریم کورٹ کا ڈیوٹی روسٹر جاری، 17 ججز پر مشتمل 8 بینچ تشکیل
حیدرآباد میں غیر قانونی آتش بازی فیکٹری میں دھماکہ، 4 مزدور جاں بحق
اردن کے بادشاہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے








