بھارتی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے امریکی کانگریس پر اثر انداز ہونے کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس نے بیرونِ ملک، خصوصاً امریکا میں لابنگ مہم کے لیے بھاری رقوم خرچ کی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس امریکا میں فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ (FARA) کے بغیر لابنگ کروا رہی ہے، جو امریکی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے سبب بدنام ہے، جبکہ امریکا میں اس کی سرگرمیاں عالمی سطح پر اپنے فاشسٹ تشخص کو نرم اور تبدیل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں
ملتان کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہیں ملا، پی سی بی نے وجوہات بتا دیں
افغانستان کا پاکستان پر تجارتی انحصار کم ، ایران اوربھارت کی جانب منتقل
سپریم کورٹ کا ڈیوٹی روسٹر جاری، 17 ججز پر مشتمل 8 بینچ تشکیل








