پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر انٹرنیشنل ہیکرز کی جانب سے سائبر اٹیک کی کوشش کو بروقت ناکام بنادیا گیا۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) اور فرانزک سائنس ایجنسی کی خصوصی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈیٹا انکرپشن اٹیک کو روک دیا۔ترجمان پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق چیئرمین پی آئی ٹی بی کی نگرانی میں ٹیموں نے نہ صرف سائبر حملے کو ناکام بنایا بلکہ تمام سسٹمز کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈیٹا کو کسی بھی نقصان سے بچالیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے پہلے سے موجود سو فیصد حفاظتی اقدامات بروقت فعال کیے گئے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سائبر اٹیک سے نمٹنے کے لیے مکمل پلان پہلے سے تیار تھا جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا، جبکہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ایجنسی کے مطابق جدید حفاظتی نظام کو مسلسل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ سائبر خطرے کا موثر مقابلہ کیا جاسکے
وزیراعظم سے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی ملاقات
ملتان کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہیں ملا، پی سی بی نے وجوہات بتا دیں








