اسرائیل نے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے معاہدے کے تحت مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے اب تک 330 فلسطینی لاشیں واپس کی جاچکی ہیں۔وزارت کے مطابق فرانزک ٹیموں نے اب تک 97 لاشوں کی شناخت مکمل کرلی ہے، جبکہ باقی لاشوں کی جانچ اور ڈیٹا کو طبی اصولوں کے مطابق دستاویزی شکل دینے کا عمل جاری ہے، تاکہ انہیں اہلخانہ کے حوالے کیا جاسکے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے واپس کی گئی متعدد لاشوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے، جن میں مارپیٹ، ہاتھ باندھے جانے، آنکھوں پر پٹیاں باندھنے اور چہرے کی بگاڑ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ لاشیں بغیر نام کے واپس کی گئی ہیں

کراچی ای چالان، 589 سرکاری گاڑیوں سمیت 61 ہزار سے زائد چالان

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پرسائبر اٹیک کی کوشش ناکام

جسٹس کامران ملاخیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر

Shares: