پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری اس وقت پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پارلیمان مزید مضبوط ہوا ہے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا، بلکہ اس کے نتیجے میں عدالتی کیسز کا بوجھ کم ہونے میں مدد ملے گی۔ ان کے مطابق آئینی عہدوں کو ایسا استثنیٰ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی حاصل ہے، اور صدارتی مدت مکمل ہونے کے بعد صدر پبلک آفس ہولڈر بنیں گے تو یہ استثنیٰ خود بخود ختم ہوجائے گا۔
پی پی پی ترجمان نے کہا کہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، جبکہ مدتِ صدارت کے بعد جب وہ سیاست میں متحرک ہوں گے تو انہیں کسی قسم کا استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا
اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں
کراچی ای چالان، 589 سرکاری گاڑیوں سمیت 61 ہزار سے زائد چالان








