وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت آنے والے اور عوامی شہرت کے لیے فیصلے کرنے والے ججز عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑتا ہے۔

’ایکس‘ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جو جج شہرت کے لیے فیصلے کرتے ہیں، انہیں عدالتوں سے مستعفی ہو کر سیاست میں آ جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ججز سابقہ عدالتی فیصلوں کو نظر انداز کر کے ادارے پر بوجھ بن جاتے ہیں۔خواجہ آصف نے زور دیا کہ ذاتی مفاد کیلئے قانون کا غلط استعمال روکنے کے لیے مؤثر نظام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کو طویل اسٹے آرڈرز دینے سے گریز کرنا چاہیے، خصوصاً جب قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ججوں کی تقرری میں احتیاط ضروری ہے اور اصل معیار صرف ایک ہونا چاہیے—عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا

اسحٰق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ میں امن کی کوششوں پر گفتگو

آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں، شازیہ مری

آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں، شازیہ مری

Shares: