مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ کسانوں کی بحالی مہم جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ نے 3 ہزار ایکڑ زمین کے لئے گندم کا بیج فراہم کر دیا،پاکپتن، نارووال، علی پور، جلالپور، رحیم یار خان کے علاقوں ترنڈہ محمد پناہ میں مجموعی طور پر تین ہزار ایکڑ رقبے کیلئے کسانوں کو گندم کا بیج،کھاد اور سپرے فراہم کیا گیا
مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے سیلابی متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،زراعت بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ کسانوں میں بیج کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،اب تک 3000 ایکڑ سے زائد زمینوں کے لئے خدمت خلق نے گندم کا بیچ کسانوں کو فراہم کر دیا،کسانونکو کھاد اور سپرے بھی فراہم کیا گیا،اسی سلسلہ میں نارووال،پاکپتن سمیت دیگر شہروں میں تقریب ہوئی، جس میں مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر چوہدری حمید الحسن گجر،جنرل سیکرٹری فیصل آباد چوہدری احسن تارڑ، جنرل سیکرٹری لاہور مزمل اقبال ہاشمی ،عرفان مہیس ودیگر نے شرکت کی، اس موقع پر چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کسانوں کی معاونت ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، آخری کسان کی بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،خدمت خلق کی جانب سےپاکپتن میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے 200 ایکڑ رقبے کے برابر گندم کے بیج تقسیم کیے۔اس موقع پرتقریب میں چوہدری شفیق الرحمٰن وڑائچ صدر شعبہ خدمتِ خلق پاکستان،چوہدری حمید الحسن صدر مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب،،محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد،محمد اقبال سلفی جنرل سیکرٹری پاکپتن نے خصوصی شرکت کی۔تاندلیانوالہ میں تقریب میں چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، چوہدری حمید الحسن گجر، چوہدری احسن تارڑ و دیگر نے شرکت کی،ترنڈہ محمد پناہ رحیم یار خان میں چوہدری احسن تارڑ، نوید قمر سیکرٹری جنرل رحیم یار خان و دیگر نے شرکت کی،علی پور اور ماموں کانجن میں چوہدری احسن تارر و دیگر تقریب میں شریک ہوئے،








