رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت اے کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف پاکستان شاہینز نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا۔پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے آغاز سے ہی بھارتی باؤلرز پر دباؤ قائم رکھا اور گراؤنڈ کے چاروں کونوں میں 4 چھکے اور 7 چوکے جڑے۔دیگر بیٹرز میں محمد نعیم 14 اور یاسر خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد فائق 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے سویاش شرما اور یش ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت اے کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 19ویں اوور کی آخری گیند پر 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویبھوسوریا ونشی نے 28 گیندوں پر تیز رفتار 45 رنز بنائے جبکہ نامن داہر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تاہم باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ایران ہمیشہ سفارت کاری کا حامی، امریکا مذاکرات پر تیار نہیں،عباس عراقچی
وزیراعظم دورے پر17 نومبر کو کراچی پہنچیں گے








