معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حامیوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شاہزیب خانزادہ پر الزام عائد کرتا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف رپورٹنگ کی، جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔ وہ شخص سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر بھی اعتراض اٹھاتا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد صحافتی حلقوں اور مختلف طبقات کی جانب سے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ عاصمہ شیرازی نے ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس رویے کو قابلِ افسوس قرار دیا۔ صحافی وسیم عباسی نے بھی اسے کھلی ہراسمنٹ قرار دیا۔سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر غزالہ طلعت نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ہراسمنٹ کے واقعات پر قانونی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں مختلف کیسز کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔علاوہ ازیں، برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی حالیہ رپورٹ میں عمران خان کی تیسری شادی اور بشریٰ بی بی کے مبینہ سیاسی و حکومتی اثر و رسوخ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، جس کے مطابق ان کے ’روحانی مشوروں‘ کے اثرات عمران خان کی حکمرانی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر نمایاں رہے

نئی دہلی کار دھماکا: خودکش حملہ قرار، مبینہ ساتھی گرفتار

برطانیہ میں پناہ کی پالیسی سخت، پناہ گزینوں کا تحفظ عارضی قرار

پاکستان شاہینز کی بھارت اےکو 8 وکٹوں سے تاریخی شکست

Shares: