بھارتی حکام کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والا کار دھماکا ایک خودکش حملہ تھا اور این آئی اے نے مبینہ خودکش بمبار کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق این آئی اے کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور اس کا معاون دونوں مقبوضہ کشمیر کے رہائشی ہیں، جہاں ان دنوں بڑے پیمانے پر چھاپے جاری ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ گرفتار ملزم عامر رشید علی کے نام پر ہی وہ گاڑی رجسٹرڈ تھی جسے دھماکے میں استعمال کیا گیا۔تحقیقات کے مطابق مبینہ خودکش بمبار کی شناخت عمرالنبی کے نام سے ہوئی ہے، جو کشمیر کا رہائشی اور ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں جنرل میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔ دھماکا اولڈ دہلی کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں سے وزیراعظم مودی یومِ آزادی پر خطاب کرتے ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ این آئی اے 10 ہلاکتوں اور 32 زخمیوں کی تصدیق کر رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے حملے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے مکمل کارروائی کا اعلان کیا ہے
برطانیہ میں پناہ کی پالیسی سخت، پناہ گزینوں کا تحفظ عارضی قرار
پاکستان شاہینز کی بھارت اےکو 8 وکٹوں سے تاریخی شکست
ایران ہمیشہ سفارت کاری کا حامی، امریکا مذاکرات پر تیار نہیں،عباس عراقچی
وزیراعظم دورے پر17 نومبر کو کراچی پہنچیں گے








