گجرات: جن کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نیا موڑ،متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ کسی جن نے زیادتی نہیں کی پولیس نے خود جن کو مقدمہ میں ڈالا، مجھے پوری دینا میں بدنام کر دیا گیا، میں خود کشی کر لوں گی، جن کو چھوڑ کر میرا اصل ملزم پکڑا جائے، وہ مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، متاثرہ خاتون نےپولیس اور ملزم کے حوالےسے مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

قبل ازیں گجرات کے گاؤں بھدر میں ساس نے اپنے داماد کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرادیا، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک جن ان کے داماد پر قابض ہو کراس سے ریپ کروا رہا ہے۔،ککرالی پولیس کے پاس درج ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت درج کی گئی ہے۔متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے 18 سالہ داماد نے متعدد مرتبہ اس کا ریپ کیا، لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پر ایک جن کا قبضہ ہوتا ہے جو اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ خاتون نے کہا کہ عادل نام کا ایک جن مجھ سے محبت کرتا ہے ، وہ جن ملزم پر قابو پا لیتا ہے تو وہ اس وقت تک نارمل نہیں ہوتا جب تک وہ اس کے ساتھ جسمانی تعلق نہ قائم کر لے،13 نومبر کو میرے ساتھ زنا کیا، اس سے قبل بھی متعدد بار زنا کر چکا ہے، ان واقعات نے اس کی گھریلو زندگی تباہ کر دی ہے اور مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Shares: