بنگلادیش نے بھارت سے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔
بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حسینہ واجد اور اسد الزمان کو فوری حوالے کرے، دو طرفہ معاہدے کے تحت مجرمان کو حوالے کیا جائے۔بنگلہ دیش نے انسانیت کیخلاف جرائم کے مرتکب افراد کو پناہ دینا دشمنی کے مترادف قرار دیا ہے۔بنگلہ دیشی حکومت نے کہا کہ عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنائی ہے، عدالتی فیصلے نے عوام کے جذبات کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنادی گئی۔انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر مقدمہ چل رہا تھا۔انٹرنیشل کرائمز ٹریبیونل نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو سزا سنائی۔دالتی کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کے ساتھ ساتھ آرمی کے دستے بھی تعینات ہیں۔پراسیکیورٹر نے الزام لگایا کہ حسینہ واجد کے حکم پر گزشتہ سال 1400 سے زائد مظاہرین کو قتل کیا گیا، ان کی حکومت جبری گمشدگیوں اور ٹارچر سیلز چلانے میں بھی ملوث رہی۔ پراسیکیوشن نے شیخ حسینہ واجد کیلئے سزائے موت کی استدعا کی تھی۔








