یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ آئندہ 10 برس کے لیے 100 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد روسی حملوں کے مقابلے کے لیے یوکرین کی طویل المدتی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
رائٹرز کے مطابق زیلنسکی پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے موجود ہیں، ایسے وقت میں جب روس نے ڈرون اور میزائل حملوں میں تیزی لائی ہے۔ دستخط کے بعد زیلنسکی نے اسے ”دنیا کا بہترین فضائی دفاعی معاہدہ“ قرار دیا۔فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق معاہدے میں رافیل طیاروں کے ساتھ فضائی دفاعی نظام، بم اور ڈرون بھی شامل ہیں اور یہ سب داسوٹ کی جانب سے نیا تیار کیا جائے گا۔ صدر میکرون نے کہا کہ 100 رافیل طیارے یوکرینی فوج کی ازسرِنو تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
معاہدے کی خبر کے بعد داسوٹ کے حصص میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فرانس آئندہ دو برسوں میں مرحلہ وار طیاروں کی ترسیل شروع کرے گا جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور تکنیکی اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں سے تباہی، بے گھر فلسطینی پریشان
بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا








