اینٹی کرپشن راولپنڈی کا ملزم اور سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق اقبال سنگھیڑا کو لاہور سے راولپنڈی پیشی کے لیے لایا گیا تھا، جہاں وہ چکری سروس ایریا میں واش روم استعمال کرنے کے بہانے فرار ہوگیا۔پولیس نے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل احمد بلال یاسر اور ڈرائیور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے، جن پر ملزم کو فرار کروانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق ملزم اپنے بھائیوں سے مسلسل رابطے میں تھا اور اسے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے فرار کروایا گیا۔ اقبال سنگھیڑا دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیس میں لاہور جیل میں بند تھا اور اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا
اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹی20 سہ ملکی سیریز ٹرافی کی رونمائی
یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے
محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں








