کراچی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ہٹ مین امین عرف منا قاسم رشید گروپ کا کارندہ ہے اور پہلے بھی دہشت گردی کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور عادل حسین کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کیا، جبکہ وہ ’سپاری‘ لے کر بھی قتل کرتا تھا۔دیگر گرفتار شدت پسندوں کی شناخت عاصم احمد، زین العابدین اور محمد افروز کے ناموں سے ہوئی۔ ان سے چار پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی اور سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں اورنگی ٹاؤن میں پولیس مخبر سمجھے جانے والے شہباز خان اور اقبال مارکیٹ میں مخالف فرقے کے عادل حسین کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

Shares: