سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً ایک کھرب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا۔

سات برس بعد ہونے والے اس اہم دورے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو مکمل عسکری اعزازات کے ساتھ باضابطہ استقبال دیا گیا، جس میں اعزازی فوج، امریکی فضائیہ کے طیاروں کی فضا میں پرواز اور توپوں کی سلامی شامل تھی، جبکہ اس کی قیادت خود صدر ٹرمپ نے کی۔ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاندار کام کیا ہے اور وہ سعودی عرب کے مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا عظیم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک دفاعی تعاون میں مزید پیش رفت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا اور اسرائیل و سعودی عرب دونوں کو ان طیاروں کی فراہمی میں ترجیح ملنی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں بے تحاشہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں آنے والی سرمایہ کاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کے دور میں امریکا کو بدترین مہنگائی کا سامنا رہا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری بڑھا کر ایک کھرب ڈالر تک لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں بھی بڑے پیمانے پر مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ امریکا دنیا کا سب سے اہم ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف کام کر رہا ہے اور اہم اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔ ماضی میں اسامہ بن لادن نے امریکا—سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ابراہم معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے لیکن ساتھ ہی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی ضمانت ضروری ہے۔

ملاقات کے دوران ایک رپورٹر کے جیفری ایپسٹین سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ برہم ہو گئے اور رپورٹر کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایپسٹین سے کوئی تعلق نہیں، اسے میں نے برسوں پہلے اپنے کلب سے نکال دیا تھا کیونکہ وہ ایک بیمار شخص تھا، اور یہ بات درست ثابت ہوئی

اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا
سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیل کی سخت مخالفت

عکسِ بےنظیر، آصفہ بھٹو،وقار، مسکراہٹ اور خدمت کا سفر.تحریر:راجہ سفیر

صادق آباد: چوروں کی تلاش کرنے والی نجی ٹیم خود اغوا

Shares: