ٹیکساس کے شہر فرسکو کی رہائشی 34 سالہ کہکشاں حیدر خان کو کراچی میں مبینہ دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی دہشت گردی کی تفتیش میں غلط بیانات دینے کا اعتراف کیا تھا، جس پر انہیں امریکی ڈسٹرکٹ جج اموس ایل مزانٹ نے 96 ماہ قید کی سزا دی۔محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے مطابق کہکشاں حیدر پر الزام تھا کہ وہ ایم کیو ایم سے منسلک تھیں اور پاکستان میں مبینہ آتش گیر حملوں کی بھرتی، فنڈنگ اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کرتی رہی تھیں۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق انہوں نے جنوری 2023 میں کراچی میں دو پیٹرول پمپس پر حملوں کے لیے ایک شخص کو بھرتی بھی کیا تھا۔

تفتیش میں سامنے آیا کہ انہوں نے حملوں کے اہداف، طریقہ کار، کیمیکل، فرار کے راستے اور اسلحے کی خریداری تک پر منصوبہ بندی کی۔ تاہم بعد میں انہوں نے ایف بی آئی کے سامنے اپنے کردار سے انکار کرتے ہوئے متعدد جھوٹے بیانات دیے تھے۔فروری 2025 میں عدالت میں انہوں نے اعتراف کیا کہ تمام بیانات غلط تھے اور وہ جانتی تھیں کہ یہ دہشت گردی کی تفتیش کے لیے نہایت اہم ہیں

سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

Shares: