ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے، جو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت جمع کروائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست نیپرا کو جمع کرادی ہے، جس پر نیپرا 27 نومبر کو سماعت کرے گا۔ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوتا ہے، جبکہ اس وقت ملک بھر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی

انٹرنیٹ کی ناقص کارکردگی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا شدید احتجاج

محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے ملاقات، سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر کرنے کا اعلان

اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا

سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیل کی سخت مخالفت

Shares: