خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت و سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران خاتونِ اوّل نے عالمی معیار کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز، اور نمائش کنندگان سے تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ "فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت اور ثقافتی روابط کو مستحکم کرتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی آرٹ سال بھر بصری فنون کی نمائش فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے، جس میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔

Shares: