مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ بلدیات کو سامنے رکھتے ہوئے ملک گیر یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جو اسلامی تعلیمات کے مطابق جمہوری روایات کی مضبوطی اور ادارہ جاتی شفافیت کی واضح علامت ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ الیکشن نہ صرف قیادت کے انتخاب کا عمل ہے بلکہ ہماری قومی سیاست میں اصولوں، نظم، اور خدمت کے حقیقی جذبے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کن موڑ بھی ہے۔

حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس فرد کے شکر گزار ہیں جو اس عمل میں ذمہ داری، بردباری اور تنظیمی ڈسپلن کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ ہماری جدوجہد ذاتی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ قومی استحکام، عوامی خدمت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔ہم اعلان کرتے ہیں کہ پارٹی میں اللہ کے فضل سے کوئی بھی فیصلہ کسی قسم کی گروہ بندی یا ذاتی وابستگی کی بنیاد پر ہرگز نہیں ہوگا۔ ہماری ترجیح صرف اور صرف میرٹ، شفافیت اور عوامی اعتماد کا حصول ہے۔ہم پوری قوم اور پارٹی کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور تنظیمی قوانین کے مطابق انجام پائیں گے۔ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ہم اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

Shares: