سنٹرل کرم کے علاقے مناتو اور مرزائی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ہو گئے

تفصیلات کے مطابق ، سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرم کے علاقوں مرزائی اور مناتو میں دو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے نیتجے میں 22 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی فورسز نے نہایت مؤثر، ٹارگٹڈ اور بروقت آپریشن کیا۔ خوارج آبادی کے قریب ایک گھر پر قبضہ کر کے چھپے ہوئے تھے۔ فوجی کارروائی کے دوران کسی مقامی کے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔خوارج نے اس گھر میں بارودی مواد بھی لگا رکھا تھا- فوجی کاروائی کے دوران وہ بارود بھی پھٹ گیا جس سے گھر تباہ ھو گیا جب کہ کچھ سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ھونے کی اطلاع بھی ہے،قومِ پاکستان اور اس کے محافظ ادارے دہشت گردی کے اس فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا ہیں، اور آخری دہشت گرد کے انجام تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

Shares: