وزیر اعظم شہباز شریف نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سہ ملکی سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں وزیر اعظم نے تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پا کستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک میں امن و استحکام کا ثبوت ہے۔
سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر کےجس جذبے، مہارت اور لگن مظاہرہ کیا، وہ داد کے قابل ہے۔پی سی بی چیئر مین محسن نقوی کی سربراہی میں سیریز کے انتظامات مثالی ہیں۔

ظہرانے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

Shares: