امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن اکثریتی ریاستوں میں وسطِ مدت میں حلقہ بندیاں دوبارہ بنانے کی حکمتِ عملی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
ٹیکساس میں ری پبلکنز کا تیار کردہ نیا انتخابی نقشہ فیڈرل عدالت نے کالعدم قرار دے دیا، جس سے ڈیموکریٹس کو مزید نشستیں جیتنے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ٹرمپ نے روایتی سیاسی طریقہ کار سے ہٹ کر ری پبلکن ریاستوں کو کہا تھا کہ وہ فوری نئی حلقہ بندیاں بنا کر قدامت پسند نشستوں میں اضافہ کریں، مگر ٹیکساس میں یہ منصوبہ ریورس ہو گیا۔ ادھر کیلی فورنیا نے بھی ڈیموکریٹس کی تیار کردہ نئی حلقہ بندی منظور کرلی، جس سے انہیں ممکنہ طور پر پانچ اضافی نشستیں مل سکتی ہیں۔
کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ٹرمپ اور ایبٹ نے آگ سے کھیلا، جل گئے، اور جمہوریت جیت گئی۔”ٹیکساس ری پبلکنز نے عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا
وزیر اعظم کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
جاپان ،نصف صدی کی سب سے بڑی آتشزدگی،170 سے زائد عمارتیں تباہ








