کراچی میں ای چالان سسٹم کے بعد شہریوں کو ایک نئے مسئلے کا سامنا ہے، دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے جرمانے بھی کراچی والوں کے گھروں تک پہنچنے لگے ہیں۔
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب کراچی نمبر پلیٹ AAR 540 والی فائیو اسٹار ہوٹل کی کار کے اصل مالک کو 10 ہزار روپے کا چالان موصول ہوا، تحقیق سے پتا چلا کہ یہ گاڑی 1997 میں کراچی سے چوری ہوئی تھی، جبکہ چالان ہونے والی گاڑی سوزوکی آلٹو نکلی۔ شبہ ہے کہ چوری شدہ کار کا نمبر بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑی پر استعمال ہو رہا ہے۔مزید تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہی نمبر پلیٹ والی آلٹو کوئٹہ میں رحمت اللہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اور حب ٹول پلازہ پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کا چالان اسی وجہ سے کراچی کے اصل مالک تک پہنچا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق یہ پرانا کیس تھا جسے کلوز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سسٹم میں بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ صوبوں کے درمیان رجسٹریشن ڈیٹا مرکزی نظام سے نہ جڑا تو مسائل بڑھتے رہیں گے
ٹرمپ کی حلقہ بندی مہم الٹی پڑ گئی، ٹیکساس کا نیا نقشہ مسترد
اگلے سال مون سون 26٪ تک زیادہ شدید ہوگا، این ڈی ایم اے وارننگ
جاپان ،نصف صدی کی سب سے بڑی آتشزدگی،170 سے زائد عمارتیں تباہ








