پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے بعد افغانستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں افغانستان کے قائم مقام وزیرِ تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے ہیں۔
افغان وزارتِ تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی اپنے بھارتی ہم منصب اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد افغان۔بھارت معاشی تعاون کو وسعت دینا، تجارت کو مزید آسان بنانا، مشترکا سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور علاقائی تجارت میں افغانستان کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ افغان وزیر تجارت کے دورے کا بنیادی ہدف دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا ہے۔ 2021 میں طالبان حکومت کے بعد بھارت نے سفارتی عملہ واپس بلا کر سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔
ٹرمپ کی حلقہ بندی مہم الٹی پڑ گئی، ٹیکساس کا نیا نقشہ مسترد
وزیر اعظم کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
اگلے سال مون سون 26٪ تک زیادہ شدید ہوگا، این ڈی ایم اے وارننگ








