غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 23 بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ اور خان یونس کے ہسپتالوں نے متعدد مقامات سے شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔شہید ہونے والوں میں زیتون محلے کا ایک ہی خاندان بھی شامل ہے، جس کے پانچوں افراد اسرائیلی حملے میں جان سے گئے۔ خان یونس کے مغربی حصے میں یو این آر ڈبلیو اے کی عمارت پر بمباری سے تین مزید افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔شجاعیہ جنکشن اور صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ اسی علاقے میں ایک اور حملے میں اسرائیلی ٹینک کے گولے سے بھی ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔غزہ میں صورتحال مزید تشویشناک ہو رہی ہے اور زخمیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

پنجاب، 9 مئی کیسز کے نااہل اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کی الگ الگ ملاقاتیں

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش بڑھا دی

Shares: