ٹھٹھہ (بلاول سموں)حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے سالانہ انتخابات پریس کلب ٹھٹھہ میں منعقد ہوئے، جو تین رکنی الیکشن کمیٹی عبداللہ رانو، مقصود جوکھیو اور خدابخش بروہی کی نگرانی میں منظم اور پرامن ماحول میں مکمل ہوئے۔ انتخابات میں سال 2026 کے لیے عہدیداران باہمی مشاورت سے منتخب کیے گئے۔

نو منتخب عہدیداروں میں صدر شبیر بھٹی، سینیئر نائب صدر ارجن مہیشوری، نائب صدر اکبر دلوانی، جنرل سیکریٹری بلاول سموں، جوائنٹ سیکریٹری راجا تنویر خاصخیلی، خزانچی اے بی شورو اور پریس سیکریٹری مرزا حسن بیگ شامل ہیں۔

عہدیداروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے، اور آج کے کامیاب انتخابات تنظیم کی مضبوطی اور فعال کردار کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونین کا مقصد صحافیوں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے، جبکہ زرد صحافت کے خاتمے اور "سیاہ کرداروں” کی روک تھام بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

نو منتخب باڈی نے اعلان کیا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں تک جا کر پروفیشنل صحافیوں کو تنظیم کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ کوئی صحافی خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ اجلاس میں سابقہ باڈی نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، جسے شرکاء نے سراہا۔

انتخابات میں ٹھٹھہ، مکلی، گھارو، دھابیجی، ساکرو، گھوڑا باری اور جنگشاہی سمیت مختلف پریس کلبوں سے پچاس سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔

Shares: