الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران غیر جانب دار اور شفاف ماحول برقرار رکھنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو سخت اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کمیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت انتخابات کو دیانت داری، شفافیت اور قانون کے مطابق منعقد کرانا کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ بدعنوانی یا اثراندازی کے کسی بھی امکان کو روکنا لازم ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو متعدد بار ہدایات جاری کی جا چکی ہیں تاکہ پولنگ عمل پرسکون، منصفانہ اور قواعد کے مطابق مکمل ہو۔ کمیشن نے واضح کیا کہ کوئی بھی رکاوٹ یا غیر قانونی مداخلت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔خط میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بعض سرکاری عہدیداران انتخابی عمل میں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر کمیشن نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ جو بھی سرکاری افسر یا فرد انتخابی عمل میں مداخلت کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔مراسلے کے آخر میں صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمیشن کی تمام ہدایات پر پوری طرح عمل درآمد یقینی بنایا جائے
ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردِعمل
روسی جاسوس جہاز کا برطانوی پائلٹس پر لیزر حملہ، لندن کا سخت ردعمل
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
اسحٰق ڈار کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا








