انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں پر امریکا کی تنقیدی رپورٹ جاری کر دی گئی
امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ نے بھارت میں مذہبی تعصب کا پول کھول دیا ،امریکی رپورٹ میں بھارت کو مذہبی تعصب اور سنگین مذہبی خلاف ورزیوں پر خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی سفارش کی گئی، امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(USCIRF) کی رپورٹ کے مطابق؛ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا شکار ہے ،2014 سے مودی اور بی جے پی نے ہندوتوا نظریہ کے مطابق اقلیتوں پر امتیازی پالیسیاں نافذ کیں، آر ایس ایس کا سیاسی ونگ بی جے پی، ہندو قوم پرستی کو فروغ دیتا ہے، آر ایس ایس اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں کئی دہائیوں سے ملوث ہے،2024 میں مودی نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح کیا، جس نے متنازعہ صورتحال کو جنم دیا، مودی، امیت شاہ سمیت کئی ہائی پروفائل بی جے پی لیڈرز آر ایس ایس کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، بی جے پی کی امتیازی پالیسیوں میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، رام مندر کی تعمیر اور یکساں سول کوڈ شامل ہیں،فنانشل، انسداد دہشتگردی اور امیگریشن قوانین وغیرہ کا استعمال مذہبی اقلیتوں کیخلاف کیا جاتا ہے،
سفاک مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم و بربریت اور منظم استحصال جاری ہے








