پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری ، کسی کی زمین پر قبضے نہ ہونے کا وعدہ مگر حٓاصل پور میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے اولڈ وراثتی انتقال شدہ ملکیتی جگہ پرقبضہ کی کوشش
انتظامیہ، پولیس خاموش متاثرہ خاندان نے انصاف کیلئے پریس کلب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،
حاصل پور ، وراثتی انتقال شدہ ملکیتی اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش کے خلاف متاثرہ خاندان نے پریس کلب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ واضح سٹے آرڈر کے باوجود قبضہ مافیا سرگرم ہے جبکہ انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔متاثرہ خاندان سید ماجد حسین شاہ، سید عدنان اختر و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور قبضہ کرنے یا کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق یہ اراضی ان کے آبا و اجداد کی ملکیت ہے جو کہ کھیوٹ نمبر 183/184، کھتونی نمبر 258، 263 اور دیگر متعلقہ ریکارڈ میں درستگی کے ساتھ درج ہے۔یہ زمین مختلف کیلہ جات پر مشتمل ہے جن کی مجموعی ملکیت کئی دہائیوں سے خاندان کے پاس ہے۔2012 میں ہونے والی ڈگری استقرارِ حق اور انتقال نمبر 11048 میں بھی اس زمین کی ملکیت متاثرین کے نام پر واضح طور پر موجود ہے۔
متعلقہ کیس سول عدالت میں بعنوان "سید ماجد حسین شاہ و دیگر بنام صوبہ پنجاب و دیگر”زیرِ سماعت تھا، جس میں عدالت نے حکم امتناعی دوامی کے تحت حکم جاری کر رکھا ہے کہ کوئی بھی فریق مدعیان کی ملکیت اور قبضے میں مداخلت نہیں کرے گا۔
متاثرہ خاندان نے الزام لگایا کہ مدعا علیہم نمبر 5 اور 6 کا اس زمین سے کوئی تعلق نہیں،مگر وہ مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ (مدعا علیہم نمبر 1 تا 4) کی ایماء پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریکارڈ مال میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے،تعمیرات کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،عدالت کے حکم کے باوجود قبضہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں،پولیس علاقے میں موجود ہونے کے باوجود ’’کچھ نہیں دیکھتی‘‘متاثرہ خاندان نے کہا کہ انتظامیہ کا طرزِ عمل ثابت کرتا ہے کہ ’’قبضہ کروانے‘‘ میں کچھ عناصر براہِ راست شامل ہیں۔متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے،ریکارڈ مال میں ممکنہ غیرقانونی تبدیلی روکنے کیلئے فوری ایکشن لیا جائے
پریس کانفرنس میں متاثرین نے کہا ہم کئی نسلوں سے اس زمین کے مالک ہیں، عدالت نے بھی ہمارے حق میں حکم دیا ہے مگر قبضہ گروہ طاقت کے زور پر ہماری جائیداد چھیننا چاہتا ہے۔ سٹے آرڈر کے بعد بھی مداخلت ہو رہی ہے۔ ہمیں انصاف دیا جائے،ہ اگر انتظامیہ اور پولیس نے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو وہ اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کریں گے۔










