پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ 2027 میں بھارت میں شیڈول ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ منتقل ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا یہ ایونٹ بھارت میں ہونا ہے، جہاں پاکستان اپنا اعزاز بھی ڈیفینڈ کرے گا۔
فواد اعجاز کا کہنا ہے کہ بھارت کو دسمبر تک پاکستان ٹیم کو ویزے کی باضابطہ یقین دہانی کرانا ہوگی، اور اگر بھارت ایسا کرنے میں ناکام رہا تو ورلڈ کپ خود بخود نیوزی لینڈ منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے دسمبر تک ویزہ یقین دہانی ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہمیشہ سے سیاسی تناؤ اور سفارتی کشیدگی کے باعث متاثر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد سیریز اور میچز یا تو ملتوی ہوئے یا غیر جانبدار مقامات پر منتقل کیے گئے۔
حال ہی میں بھارت نے پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2008 کے ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ بھارت نے پاکستان میں آخری دو طرفہ سیریز 2006 میں کھیلی تھی۔ پاکستان نے بعد ازاں 2008 اور 2013 میں بھارت کا دورہ کیا، مگر بھارت نے جواب میں پاکستان آنے سے ہمیشہ انکار ہی کیا
بھارتی فضائیہ کے 30 سال میں 534 طیارے تباہ
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا
پنجاب ضمنی انتخابات: فوج، رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی تعینات








